Governor Punjab's Message on Convocation of University of Sahiwal

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں جن پر ملک کوترقی پر راہ پر گامزن کرنے اور اسے دنیا میں با وقار مقام دلانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے ،انہیں اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول اور اپنے اپنے شعبوں میں مزید جستجو اور تحقیق کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ اسی سے کامیابی ممکن ہے -اعلی تعلیمی اداروںخصوصا یونیورسٹیوں کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا ہوتا ہے تا کہ وہ کسی بھی معاملے کے دونوں پہلوﺅں کا جائزہ لے کر صحیح فیصلہ کر سکیں -یونیورسٹیوں میں ریسرچ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر اساتذہ کو سب سے زیادہ توجہ دینی چاہیے -وہ یہاں جناح ہال میں یونیورسٹی آف ساہیوال کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔کانووکیشن میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان، سیاسی شخصیات سمیت والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔